ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار : مسلسل برستی بارش کی وجہ سے بکروں اور دنبوں کا بازار ٹھنڈا

کاروار : مسلسل برستی بارش کی وجہ سے بکروں اور دنبوں کا بازار ٹھنڈا

Thu, 08 Aug 2019 19:04:22    S.O. News Service

کاروار:8؍اگست(ایس اؤ نیوز) 12اگست کو منائی جانے والی بقرعید کے پیش نظر شہر میں بکروں اور مینڈھوں کا بیوپار شروع تو ہوگیا ہے مگر موسلادھار بارش کی وجہ سے بازار ٹھنڈا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

کوڑی باغ   میں، سرودیا علاقے کے قبرستان کے سامنے ، کورونیٹ آئس پلانٹ کے قریب والی شاہراہ کنارے بکروں کے بیوپاری ٹھکانہ ڈالے ہوئے ہیں۔ بقرعید کے موقع پر مسلمان بکروں اور دنبوں کی خریداری کرتے ہیں، اکثر لوگ عید کے دوچار دن پہلے ہی خریداری کرتےہیں، جس کو دیکھتے ہوئے بیوپاری وقت سے پہلے شہر کے مختلف جگہوں پر ٹھکانہ ڈالے ہوئے گاہکوں کے انتظار میں ہیں۔

گزشتہ برس کے مقابلے امسال  زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے  ابھی تک بیوپار کم ہے، مقامی بیوپاریوں کے علاوہ  کوپل، وجئےپورا وغیرہ کے دور دراز مقامات سے بھی تاجر شہر پہنچے ہیں۔ کوپل سے کاروار پہنچے بکروں کے تاجر ایرنا بنڈی  نے بتایا کہ دو دن پہلے بکروں کو  پہنچنا تھا مگر بارش کی وجہ سے دیری ہوئی اور سبھی جانور ہوناور کے راستے شہر پہنچے ہیں۔ مزید  کہاکہ فی الحال ان کے پاس  24بکرے ہیں اگر بیوپار زیادہ ہوگاتو مزید منگوا سکتے ہیں۔ مقامی تاجروں کے پاس راجستھانی ، گجراتی نسل کے دنبے اور بکرے ہیں۔

اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بکروں کے ایک تاجر نے بتایا کہ پچھلے سال کی بنسبت  سے امسال دنبوں اور بکروں کی قیمتوں میں تھوڑا سا  یعنی 1500سے 3000روپیو ں تک اضافہ بھی ہواہے، مقامی طورپر بہتر پرورش کردہ بکرے کی قیمت 15سے 22ہزار روپئے تک ہے تو دنبوں کی قیمت 15سے 26ہزارمیں ہے۔ بکروں کے تاجر نے اُمید ظاہر کی کہ آئندہ چند دنوں میں اُنہیں اچھے گاہک ملیں گے۔


Share: